Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

محدود اوورز کی کرکٹ میں مشکلات کا شکار دکھائی دینے والے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان بالآخر ایک اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں ناکام ہونے کے بعد پہلے ون ڈے میچ میں بھی وہ لمبی اننگز نہیں کھیل سکے اور 1 رن پر ہی پویلین لوٹ گئے تھے لیکن دوسرے ون ڈے میں ان کا بلا چل گیا۔
فخر زمان اننگز کی ابتداء میں مشکلات کا شکار نظر آئے لیکن انھوں نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ جاری رکھی اور غیرضروری شاٹس کھیلنے سے پرہیز کیا۔ اعتماد بحال ہونے کے بعد انھوں نے کُھل کر بیٹنگ شروع کی اور 88 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جس میں 11 چوکے شامل تھے۔ وہ لوکی فیرگوسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔