Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلے ون ڈے میں چار کیوی کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے شاہین آفریدی دوسرے ون ڈے میچ میں بھی چھائے رہے اور چار بیٹسمینوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا۔ شاہین آفریدی نے 9 اوورز میں 38 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انھوں نے کولن منرو اور ٹام لیتھم کی اہم وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ٹم ساؤتھی اور اش سوڈھی کو بھی آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ وہ کیوی کپتان کین ولیم سن کو رن آؤٹ کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔ شاندار باؤلنگ کی بدولت شاہین آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 8 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔