Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنر امام الحق انجری کا شکار ہو گئے اور انھیں فوری طور پر ایمبولینس میں اسپتال پہنچا دیا گیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کا 13 واں اوور جاری تھا کہ کیوی باؤلر لوی فیرگوسن کی گیند امام الحق کے ہیلمٹ پر آ کر لگی جسے امام الحق برداشت نہ کر سکے اور زمین پر گر گئے۔
امام الحق نے دوبارہ بیٹنگ کی کوشش کی لیکن چکر آنے کے باعث انھیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔ امام الحق کو ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق امام الحق کی تمام رپورٹس کلیئر ہیں لیکن ڈاکٹرز نے انھیں 72 گھنٹے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث امام الحق کی تیسرے ون ڈے میں شمولیت کا امکان بہت کم ہے۔