Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اعزاز چیمہ پاکستان ٹیم کی تینوں فارمیٹس میں نمائندگی کر چکے ہیں۔ قائداعظم ٹرافی میں بھی ان کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ قائد اعظ ٹرافی میں مسلسل دوسرے سال ٹیسٹ فاسٹ باؤلر اعزاز چیمہ سب سے آگے ہیں اور سیزن میں وکٹوں کی نصف سنچری سے ایک وکٹ کی دوری پر ہیں۔
اس حوالے سے ایک نجی چینل کو انٹرویو میں اعزاز چیمہ کا کہنا تھا کہ میری پوری کوشش ہے کہ اس سال بھی میں ٹورنامنٹ کا بہترین باؤلر بنوں۔ انھوں نے محمد عباس کی بھی تعریف کی اور کہا کہ کاؤنٹی کھیلنے کے بعد ان کی باؤلنگ بہت زیادہ بہتر ہو گئی ہے۔
اعزاز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ میں بالکل فٹ ہوں اور پرفارم بھی کر رہا ہوں تو میری یہی کوشش ہے کہ پاکستان ٹیم میں کم بیک کروں اور پاکستان ٹیم کے لئے بھی پرفارم کروں۔
#Pakistan