Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان کے غیر ضروری بیانات نے ان کی عہدے کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی غور کر رہا ہے کہ محسن حسن خان کو چیئرمین کرکٹ کمیٹی کے عہدہ پر برقرار رکھا جائے یا نہیں۔
اس کے علاوہ یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ پی سی بی نے محسن حسن خان کو متنازعہ بیانات دینے پر منع کر دیا ہے جس پر انھوں ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے بورڈ کے سربراہ کی طرف سے کوئی فون نہیں آیا جس میں بیانات دینے سے روکا گیا ہو۔
انھوں نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی تو خود کہہ رہے ہیں کہ کرکٹ کمیٹی کی مشاورت کے بعد کپتان کا اعلان ہو گا تو میرا بیان متنازعہ کیسے ہو گیا۔
#Pakistan