Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قائد اعظم ون ڈے کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے سلمان بٹ کو اپنی بیٹنگ میں جوہر دکھانے کا ایک اور موقع مل گیا۔ پی ایس یل فور کے ڈرافٹ کیلئے جاری کردہ کھلاڑیوں کی فہرست میں سلمان بٹ کا نام بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ انھیں گولڈ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔
سلمان بٹ کی قائد اعظم ون ڈے کپ میں بہترین کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بات واضح ہے کہ کوئی بھی فرنچائز ان کا انتخاب کرنے کو تیار ہو گی۔ پی ایس ایل کا ڈرافٹ 20 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔
تمام فرنچائزز کے لئے ٹریڈنگ ونڈو 12 نومبر تک کھلی ہے جبکہ اگلے روز اسکواڈ میں برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کا فیصلہ ہو گا۔ پی ایس ایل فور کا آغاز آئندہ سال 14 فروری سے ہو گا۔
#PSL2019#Pakistan