Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل فور میں غیرملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کے اسٹار اے بی ڈویلیئرز پی ایس ایل کے پورے میچز نہیں کھیل سکیں گے اور صرف 2 ہفتے کیلئے دستیاب ہوں گے۔ سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو اسمتھ نے صرف یو اے ای میں شیڈول میچز کھیلنے پر آمادگی ��اہر کی ہے اور وہ پاکستان آنے پر فی الحال راضی نہیں ہیں۔
کرس لین اور برینڈن میک کولم 17 فروری کو بگ بیش فائنل کے بعد دستیاب ہوں گے۔ لیوک رونکی پورا ایونٹ کھیلیں گے۔ کولن منرو 20 فروری کو نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش سے سیریز ختم ہونے کے بعد پی ایس ایل میں جلوہ گر ہونگے۔
افغانستان کے راشد خان بگ بیش لیگ کے فائنل کے بعد پی ایس ایل میں حصہ لیں گے البتہ اگر افغانستان ٹیم کی آئرلینڈ سے سیریز کا شیڈول طے پا گیا تو پھر انھیں تاریخیں دیکھ کر فیصلہ کرنا ہو گا۔
#Pakistan#Australia