Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دو ٹوک الفاظ میں سرفراز احمد کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مقامی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں احسان مانی نے کہا کہ معلوم نہیں کیوں میڈیا سرفراز کی کپتانی پر سوال اٹھا رہا ہے، وہ ہمارے تینوں فارمیٹ کے کپتان ہیں اور ان کی قیادت میں ٹیم اچھا کھیل پیش کر رہی ہے تو پھر کپتان کیوں تبدیل کیا جائے گا۔
احسان مانی نے کہا کہ انگلینڈ میں پاکستان نے ٹیسٹ سیریز ڈرا کی اور آسٹریلیا کو یو اے ای میں شکست دی۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی سے متعلق ان سے منسوب بیان بھی بےبنیاد ہے جبکہ محسن خان کے پرانے بیان کو بھی بنیاد بنا کر بحث کی جا رہی ہے۔ احسان مانی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سرفراز احمد ہی ورلڈکپ میں ہمارے کپتان ہوں گے۔