Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فاسٹ باؤلر جنید خان نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔ جنید خان کی ایڑھی میں درد کے بعد فیزیو نے انھیں چیک کیا جس سے انفکیشن ظاہر ہوا۔ جنید خان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا دوسرا ون ڈے بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ ابھی تک ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں ہوا۔ منیجمنٹ کے مطابق ضرورت پڑنے پ�� ہی متبادل کھلاڑی طلب کیا جائے گا۔
انجری کے باعث جنید خان کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے امکانات بھی ختم ہو گئے ہیں۔ محدود اوورز کی کرکٹ میں اچھی پرفارمنس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ جنید خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی شامل کیا جائے گا۔ جنید خان کی انجری خطرناک نوعیت کی نہیں اس لیے دورہ ساؤتھ افریقہ میں ان کی واپسی کا قوی امکان ہے۔