Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور ہر دلعزیز کرکٹر شاہد خان آفریدی نے ان کی اپنی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو خوبصورت الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شاہد آفریدی لکھتے ہیں کہ آپ کا اپنا شاہد آفریدی کرکٹ کے میدانوں میں مسلسل پسینہ بہا رہا ہے لیکن اب یہ چند دن کی اور بات ہے کیونکہ ہر کھیل ایک عمر میں جا کر تمام ہو جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ البتہ خوشی کی بات یہ ہے کہ شاہین آفریدی کی شکل میں آفریدیوں کا نام کرکٹ کی دنیا میں آنے والے کئی برسوں تک قائم و دائم رہنے والا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے شاہین شاہ آفریدی کی حالیہ کارکردگی کو سراہا۔ شاہین نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں 3 جبکہ ون ڈے سیریز میں اب تک 8 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس سے قبل انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف بھی ٹی ٹوینٹی سیریز میں 4 وکٹیں لی تھیں۔