Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز میں ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا دھماکے دار آغاز ہو گیا۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین گیانا میں کھیلے گئے ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے پہلے میچ میں بھارتی کپتان ہرمنپریت کور کی شاندار سنچری کی بدولت نہ صرف بھارت یہ میچ باآسانی 34 رنز سے جیت گیا بلکہ عالمی ایونٹ میں بھارت کی جانب پہلی سنچری بھی ریکارڈ کر لی گئی۔
مایہ ناز آل راؤنڈ نے حیرت انگیز طور پر 103 رنز صرف 51 گیندوں پر بنا ڈالے اس دوران انھوں نے 7 چوکے جبکہ 8 چھکے لگائے۔ ہرمنپریت سے پہلے ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی کی تاریخ میں صرف دو مرتبہ سنچریاں اسکور کی گئی ہیں جن میں سے ایک ویسٹ انڈیز کی دیندرہ ڈوتن جبکہ دوسری آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی میگ لیننگ نے بنائی۔
#WWT20#Women's World Twenty20#India Women#West Indies Women