Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دنیائے کرکٹ میں ایک اور باؤلر نے اپنے منفرد ایکشن سے تہلکہ مچا دیا ہے۔ بھارتی شہر کلکتہ سے چند کلومیٹر فاصلے پر ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی اسپن باؤلر شِوا سنگھ نے منفرد انداز میں گیند پھینکی جس سے امپائر سمیت بیٹسمن ہکا بکا رہ گئے۔ امپائر نے شِوا سنگھ کی گیند کو ڈیڈ بال قرار دیا۔ شِوا سنگھ اسپن باؤلر ہیں جو 360 کے زاویے سے گھومنے کے بعد بائیں ہاتھ سے گیند ڈیلیور کرتے ہیں۔
شِوا سنگھ بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ ہیں جس نے رواں برس انڈر 19 ورلڈ کپ جیتا تھا۔ شوا سنگھ کے باؤلنگ ایکشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو کرکٹ قوانین بنانے والے میری لیبون کرکٹ کلب نے بھی گیند کوغیر قانونی قرار دے دیا۔ شائقین کا کہنا ہے کہ جب بیٹسمین سوئچ ہٹ لگا سکتا ہے تو پھر باؤلر اپنا ایکشن تبدیل کیوں نہیں کر سکتا؟
#India