Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

مصباح الحق کی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیم سوئی ناردرن گیس اور واپڈا کے درمیان قائد اعظم ٹرافی کے سپرایٹ راؤنڈ کا میچ کراچی کے اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر جاری ہے۔ میچ کے دوران فارغ وقت میں مصباح الحق اسنوکر کھیلتے ہوئے نظر آئے۔ اسنوکر مصباح الحق کا پرانا شوق ہے اور وہ نوے کی دہائی میں ڈسٹرکٹ چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔ قائد اعظم ٹرافی کے سپرایٹ مرحلے میں مصباح الحق کی ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہے۔
ایس این جی پی ایل نے پہلی اننگز میں 371 رنز بنائے تو واپڈا کی ٹیم 160 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ایس این جی پی ایل نے دوسری اننگز 3 وکٹوں پر 187 رنز بنا کر ڈیکلیئر کی اور واپڈا کو 3989 رنز کا ہدف دیا۔ دوسری اننگز میں بھی واپڈا کے 4 کھلاڑی 120 رنز پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ محمد عباس میچ میں 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں۔
#Pakistan