Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

عمران نذیر متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ابوظہبی ٹی ٹوینٹی کپ میں لاہور قلندرز کے ساتھ ٹورنامنٹ میں شریک ہوئے تو امید کی جا رہی تھی کہ وہ لاہور قلندرز کے ساتھ آسٹریلیا میں ہونے والی ٹی ٹوینٹی کوئن سیریز میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے لیکن ان کی لاہور قلندرز کی ٹیم میں عدم شمولیت نے پھر سے سوالات کو جنم دیا ہے۔
لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ عمران نذیر کو کوئن سیریز کے لیے منتخب کیا گیا تھا تاہم کچھ تکنیکی وجوہات کی بناء پر ان کا ویزہ مسترد کیا گیا ہے۔ ہیڈکوچ نے مزید کہا کہ عمران نذیر لاہور قلندرز کا حصہ ہیں انھیں ڈراپ نہیں کیا گیا اور آسٹریلیا سے واپسی پر پھر سے عمران نذیر کو موقع دیا جائے گا تاکہ وہ ردھم میں واپس آ سکیں۔
#Lahore Qalandars