Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور قلندرز پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ حال ہی میں پروگرام سے دریافت ہونے والے دو کھلاڑیوں کے آسٹریلیا میں معاہدے ہوئے ہیں۔ ہوبارٹ ہریکنز نے فرزان راجہ اور احسن مرزا کے ساتھ دو ماہ کا معاہدہ کر لیا ہے۔ دونوں پلیئرز ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کرنے کے علاوہ فرزان اور احسن ہوبارٹ کی اکیڈمی ٹیم کے میچز بھی کھیلیں گے۔
اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) لاہور قلندرز ثمین رانا کا کہنا تھا کہ فرزان راجہ اور احسن مرزا کا آسٹریلیا میں معاہدہ پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کی کامیابی ہے کا ثبوت ہے۔ ثمین رانا نے تسمانیہ کرکٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پاکستانی ٹیلنٹ کو موقع دیا اور دونوں پلیئرز کے پاس ان دو ماہ میں خود کو منوا کر بگ بیش کنٹریکٹ لینے کا اچھا موقع ہے۔
#Lahore Qalandars