Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چئیرمین نجم سیٹھی کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے نجم سیٹھی کے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ اس سے قبل نجم سیٹھی نے ان کے دور میں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات میڈیا کو دینے پر پی سی بی کو قانونی نوٹس بھیجا تھا۔ پی سی بی کے مطابق نجم سیٹھی نے 7 کروڑسے زائد کے اخراجات کئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق پی سی بی نے تمام تفصیلات شفافیت کے لئے جاری کیں۔ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے احسان مانی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دوسری صورت میں ہتک عزت پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ قانونی نوٹس 2002 کے ہتک عزت قانون کی شق 8 کے تحت براہ راست احسان مانی کو بھیجا گیا تھا۔
#Pakistan