Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس 17 نومبر کو لاہور میں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے اجلاس میں شرکت کی تاحال تصدیق نہیں کی ہے البتہ اجلاس میں رکن ممالک کے 20 سے زائد آفیشلز شریک ہوں گے۔ بنگلا دیش نے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اجلاس میں اے سی سی کے نئے صدر عہدہ بھی سنبھالیں گے۔
دو سالہ مدت کے لیے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بننے جا رہے ہیں۔ اے سی سی کی صدارت اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی کے پاس ہے۔ اجلاس میں ایمرجنگ ایشیا کپ اور دیگر معاملات پر بھی بات چیت ہو گی۔
#Pakistan