Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستنا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز سولہ نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگی۔ سرفراز احمد کی قیادت میں اعلان کردہ پندرہ رکنی ٹیم سے فخر زمان اور شاداب خان کو ریسٹ دیا گیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ بابر اعظم کو بھی ایک اور موقع مل گیا ہے۔ ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سعد علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم ، سعد علی، سرفراز احمد، یاسر شاہ، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور میر حمزہ شامل ہیں۔