Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دنیا کی سب سے مقبول ٹی ٹوئنٹی لیگ آئی پی ایل کے باروہویں سیزن کا آغاز 29 مارچ سے ہو گا جبکہ لیگ کا اختتام ورلڈکپ سے چند روز قبل 19 مئی کو ہو گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کو انجری سے محفوظ رکھنے کے لئے آئی پی ایل میں آرام دینے کی تجویز پیش کر دی ہے۔
ان کھلاڑیوں میں جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار اور کپتان ویرات کوہلی کا نام شامل ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی حکام نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کے فوری بعد ورلڈکپ کا آغاز ہو گا، ایسی صورتحال میں تمام کھلاڑیوں کا فٹ رہنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اگر بی سی سی آئی فرنچائز مالکان کو کھلاڑیوں کو آرام دینے پر رضامند کر لیتا ہے تو کوہلی، بمراہ اور بھونیشور کمار کو آئی پی ایل کے آئندہ سیزن میں آرام دیا جائے گا اور اس فیصلے میں کھلاڑیوں کی رضامندی بھی شامل ہو گی۔