Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سال کے آغاز پر آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے بھارتی اور آسٹریلوی ٹیم کو ظہرانے پر دعوت دی۔ اس موقع پر آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے سیریز میں شاندار کھیل پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں اور سب کی طرح انہیں بھی کوہلی کی بیٹنگ اچھی لگتی ہے۔
ظہرانے میں کچھ آسٹریلوی وزراء نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر ایک خاتون وزیر نے ویرات کوہلی کو اپنا (کرکٹ کرَش) قرار دیا۔ ریشب پانٹ سے ہاتھ ملاتے ہوئے آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ کیا آپ ہی ہیں جو ہر وقت کیپنگ کرتے ہوئے جملے کستے رہتے ہیں؟
روہت شرما بھارت روانگی کے باعث ظہرانے میں شرکت نہیں کر سکے۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھے ٹیسٹ کا آغاز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہو چکا ہے اور بھارت کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔