Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سب سے معروف مداح سدھیر گوتم بھارتی ٹیم کی سپورٹ کے لیے ممبئی سے سڈنی روانہ ہو گئے ہیں۔ جانے سے پہلے سدھیر گوتم نے کہا کہ وہ بھارت کو چوتھے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ تاریخ رقم ہو۔ انہوں نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر نے ان کے ویزے اور ٹکٹ کے اخراجات برداشت کیے۔
سدھیر گوتم نے مزید کہا کہ ان کی واپسی تین ون ڈے دیکھنے کے بعد 21 جنوری کو شیڈول ہے مگر وہ آسٹریلیا میں روہت شرما اور شیکھر دھون سے درخواست کریں گے کہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹکٹ اور ویزہ دلا دیا جائے اور اگر ایسا ہوا تو وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز بھی دیکھیں گے۔
بھارتی ٹیم چوتھے ٹیسٹ کے بعد آسٹریلیا میں تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ اس کے بعد دورہ نیوزی لینڈ پر بھارتی ٹیم پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔