Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ویمنز ٹیم کی سینیئر کھلاڑی ثناء میر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل قرار دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں ثناء میر نے کہا کہ وہ اب ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچتی ہیں مگر دوسری طرف پاکستان کے لیے مزید کھیلنا بھی چاہتی ہیں اور اس لیے جب تک ٹیم کو ضرورت ہوئی کھیلتی رہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویمنز کرکٹ اور مینز کرکٹ کی سہولیات میں بہت فرق ہے اگر ہم ویمنز ٹیم کا موازنہ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے کریں گے تو ہمیں بھی ویمن پلیئرز کو ایسی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔
ثناء میر نے مزید کہا کہ ٹاپ رینکنگز میں آنے کیلئے مجھے طویل انتظار کرنا پڑا، اسٹرکچر بہتر ہو گا تو ویمن کرکٹرز کو میری طرح 13 برس انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ویمنز ٹیم سیریز میں تو اچھا کھیل رہی ہے مگر ٹورنامنٹس میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کر پا رہی۔