Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے شاہد آفریدی پر سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔ سلمان بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ سزا مکمل ہونے کے بعد شاہد آفریدی نے 2016 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ میں میری شمولیت کو روکا تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ مجھے اس وقت کے ہیڈکوچ وقار یونس اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بلایا اور نیٹ پریکٹس کرا کر فٹنس کا جائزہ لیا تھا جس کے بعد وہ مجھ سے مطمئن نظر آئے تھے مگر اس وقت ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے میری ٹیم میں واپسی پر اعتراض کیا تھا۔
سلمان بٹ نے مزید کہا کہ قومی ٹیم میں واپسی کیلئے سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا مگر شاہد آفریدی کی اس وقت کی گئی مداخت کے باعث میرا ٹیم میں انتخاب نہیں کیا گیا تھا۔