Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوران کمر کے درد میں مبتلا ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں میدان میں فزیو کو بلانے کی بھی ضرورت پیش آئی تھی مگر ٹریٹمنٹ کے بعد کوہلی اپنے اسکور میں 8 رنز کا اضافہ کر کے آؤٹ ہو گئے تھے۔
ایک صحافی نے کوہلی سے ان کی تکلیف کے بارے میں سوال کیا تو بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ کمر کا درد ان کے لیے نیا نہیں ہے بلکہ 2011 سے مجھے یہ درد ہے مگر میں کبھی اس کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس جب کام زیادہ ہوتا ہے تو تکلیف بڑھ ضرور جاتی ہے مگر پھر خود ہی دو سے تین دن میں ٹھیک بھی ہو جاتی ہے اور میں نے بھرپور ورزش کے ذریعے اس تکلیف پر قابو پایا ہوا ہے۔