Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے 2003 کے یادگار دورہ نیوزی لینڈ سے اپنی خوبصورت یادیں ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ شعیب اختر نے لکھا کہ 2003 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے میں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں پہلی بار دس وکٹیں حاصل کی تھیں اور اس میچ میں میری وکٹوں کی کل تعداد 11 تھی جو کہ 78 رنز کے عوض حاصل کی تھیں۔
دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہو گیا تھا لیکن دوسرے میچ میں پاکستان نے شعیب اختر کی تباہ کن بولنگ کی بدولت 7 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ کر سیریز میں 0-1 سے فتح حاصل کی تھی۔ میچ میں شاندار بولنگ کی بدولت شعیب اختر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ اسی دورہ نیوزی لیںڈ پر پاکستان کو ون ڈے سیریز میں 1-4 سے شکست ہوئی تھی۔