Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ کو بڑے بڑے کھلاڑی دینے والے کوچ راماکانت اچریکر دنیا سے رخصت ہو گئے۔ 87 سالہ کی عمر میں انتقال کر جانے والے اچریکر نے سچن ٹنڈولکر کا کرکٹ کیریئر کامیاب بنانے میں ان کی بڑی مدد کی۔ اس کے علاوہ راماکانت اچریکر نے بھارتی کرکٹ کو ونود کامبلی، پروین امرے، سمیر دگھے اور بلوندر سنگھ سدھو جیسے کھلاڑی بھی دیے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راماکانت اچریکر نے نہ صرف عظیم کرکٹر بنائے بلکہ انہیں اچھا انسان بننے کی ٹریننگ بھی دی۔ بھارتی بورڈ نے مزید کہا کہ ان کی کرکٹ کے لیے خدمات ہمشیہ یاد رکھی جائیں گی۔
سچن ٹنڈولکر نے ٹویٹر پوسٹ میں اپنے کرکٹ استاد کے لیے لکھا کہ آپ ہمشیہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔ ٹنڈولکر نے اپنے تفصیلی پیغام میں لکھا کہ میں نے کرکٹ سر اچریکر سے سیکھی اور میرے کرکٹ کیریئر کیلئے ان خدمات الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتیں۔