Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے سابق کرکٹر این بیل بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد لیگ کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ این بیل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے لیے 2019 کا زبردست آغاز ہو رہا ہے کیونکہ اس سال وہ بہت زیادہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلیں گے۔
انہوں نے لکھا کہ ابھی وہ بنگلہ دیش جا رہے ہیں جہاں وہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی نمائندگی کریں اور اس کے بعد وہ پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنیں گے جہاں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے این بیل کو ڈائمنڈ کیٹگری سے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ این بیل اعلان کر چکے ہیں کہ وہ پی ایس ایل کے میچز کھیلنے پاکستان بھی آئیں گے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل فور کے 8 میچز پاکستان میں شیڈول ہیں۔