Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فارم لوٹ آئی۔ پہلے دن قومی ٹیم کے بیٹسمینوں نے ایک مرتبہ پھر سب کو اپنی کارکردگی سے مایوس کیا۔ محض 55 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹیم کے پانچ بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد سرفراز احمد نے شان مسعود کے ہمراہ بیٹنگ کو سہارا دیا اور دونوں کھلاڑیوں نے 60 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔
پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے سرفراز احمد نے مشکل وقت میں نصف سنچری اسکور کر کے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ کپتان نے 81 گیندوں کا سامنا کیا اور 56 رنز بنائے مگر اولیویئر کی گیند پر غیرذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان کے آؤٹ ہونے کے 31 رنز بعد ہی پوری ٹیم 177 رنز کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی تھی۔