Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا آغاز ہو چکا ہے جہاں قومی ٹیم ایک بار پھر مشکلات کا شکار نظر آ رہی ہے۔ پاکستانی کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 177 رنز ہی بنا سکی اور جواب میں ساؤتھ افریقہ کی پوزیشن مضبوط نظر آ رہی ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز شائقین کرکٹ کو کیمرے کی آنکھ نے وہ منظر دکھایا جس سے ثابت ہوا کہ کرکٹ صحیح معنوں میں "جینٹلمین گیم" ہے۔
پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کے وقت مخالف ٹیم کے فاسٹ بولر ویرنن فیلنڈر جب فیلڈنگ کے لیے باؤنڈری لائن کے قریب موجود تھے تو وہاں کھڑے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہم اشرف نے انھیں اپنی پانی پلایا۔ اس دوران دونوں کھلاڑیوں میں گفتگو بھی ہوئی اور پانی پینے کے بعد ویرنن فیلنڈر نے فہم اشرف کو کاندھے پر تھپکی دے کر ان کا شکریہ ادا کیا۔