Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سنچورین ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف 11 وکٹیں لینے والے ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ بولر ڈوائن اولیویئر نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھی شاہینوں کا پیچھا نہیں چھوڑا۔ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک بار پھر پاکستان کی بیٹنگ لائن ڈوائن اولیویئر کے سامنے بےبس نظر آئی اور انھوں نے چار پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا۔
اظہر علی تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں تیسری متربہ ان کا شکار بن چکے ہیں۔ اظہر علی کے علاوہ ساؤتھ افریقی فاسٹ بولر نے بابر اعظم، سرفراز احمد اور یاسر شاہ کو بھی آؤٹ کیا۔ ڈوائن اولیویئر نے 15 اوورز میں 48 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ ڈیل اسٹین بھی تین شاہینوں کا شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔