Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اظہر علی اور اسد شفیق نے ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک کر لی۔ دونوں سینیئر کھلاڑی اب تک ٹیسٹ سیریز میں اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر سکے۔ پہلے ٹیسٹ میں اظہر علی 36 اور اسد شفیق صرف 13 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اہم موقعوں پر اپنی وکٹیں گنوائیں۔ دوسرے ٹیسٹ سے اسد شفیق کو ڈراپ کرنے کی خبریں سامنے آئیں مگر کپتان سرفراز احمد نے ھیں ایک اور موقع دیا۔ دوسرے ٹیسٹ میں بھی اسد شفیق 20 رنز تک پہنچے اور کیچ دے کر پویلین چلے گئے۔
اظہر علی دو رنز بنا کر مسلسل تیسری مرتبہ اولیویئر کا شکار بنے۔ یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد کھیلے گئے میچز میں اسد شفیق کی بیٹنگ اوسط 35، اظہر علی کی 30 اور سرفراز احمد کی 25 رنز فی اننگز رہ گئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو ان کی پرانی بیٹنگ پوزیشنر یعنی اظہر علی کو نمبر تین اور اسد شفیق کو نمبر چھ پر بیٹنگ کرائی جائے تو بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔