Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے بولنگ آل راؤنڈر ویرنن فیلنڈر نے کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز گراؤنڈ پر ٹیسٹ کرکٹ میں پچاس وکٹیں مکمل کر لی ہیں۔ انھیں کیپ ٹاؤن کے اس میدان کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔ ویرنن فیلنڈر انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے اور دوسرے ٹیسٹ میں انھیں ٹیم میں شامل کیا گیا۔ فیلنڈر نے امام الحق کو 8 رنز پر پویلین روانہ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔
فیلنڈر نے 11 اوورز میں 36 رنز دیے اور صرف ایک وکٹ ہی حاصل کر سکے۔ کیپ ٹاؤن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز ڈیل اسٹین کو حاصل ہے جو 15 ٹیسٹ میچز میں اب تک 70 وکٹیں لے چکے ہیں۔ اس گراؤنڈ پر سابق ساؤتھ افریقی فاسٹ بولرز مکھایا نٹینی اور شان پولک نے بالترتیب 53 اور 51 وکٹیں حاصل کیں۔