Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انجری سے چھٹکارا پا کر نیوزی لینڈ کی ون ڈے ٹیم میں واپس آنے والے اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل نے سری لنکنا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں تباہ کن بیٹنگ کرتے ہوئے 138 رنز کی اننگز کھیل ڈالی۔ انھوں نے اس اننگز میں 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ ان پانچ چھکوں کے ساتھ ہی وہ ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 150 چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے۔
اس س قبل یہ ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس تھا جنہوں نے 164 ون ڈے میچوں میں اعزاز اپنے نام کیا تھا لیکن مارٹن گپٹل نے 160 ون ڈے میچوں میں 150 چھکے لگا کر ان سے یہ ریکارڈ چھین لیا۔ چھکوں کی اس ریکارڈ فہرست میں روہت شرما، اے بی ڈویلیئرز اور این مورگن بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔