Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں شرکت کے لئے کئی قومی کرکٹرز ڈھاکہ پہنچ چکے ہیں۔ ایونٹ کے رنگا رنگ آغاز میں صرف دو روز باقی رہ گئے ہیں۔ ڈھاکہ پہنچنے والے کرکٹرز میں محمد عرفان، عامر یامین، محمد سمیع، محمد حفیظ اور سہیل تنویر شامل ہیں۔ حفیظ اور سمیع راجشاہی کنگز جبکہ عامر یامین کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کریں گے۔ محمد حفیظ کو ائیرپورٹ پر ویزہ نہ ہونے کے باعث مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
حفیظ بنگلہ دیش کی نئی ویزہ پالیسی سے واقف نہیں تھے تاہم حکام کی مداخلت کے بعد انھیں ویزہ جاری کر دیا گیا۔ محمد عرفان اور سہیل تنویر سہلٹ سکسرز کے لیے کھیلیں گے۔ شعیب ملک اور شاہد آفریدی بھی کومیلا وکٹورینز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اسی ٹیم کی طرف سے آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو سمتھ بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ بی پی ایل کا آغاز 5 جنوری سے ہو گا جبکہ فائنل آٹھ فروری کو شیڈول ہے۔