Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق آصف علی اور جنید خان کو ٹیم سے باہر کیا جا سکتا ہے جبکہ حارث سہیل انجری کا شکار ہیں اس لیے وہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ون ڈے اسکواڈ میں محمد عامر کی واپسی متوقع ہے جنھیں ایشیا کپ کے بعد ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا۔ شان مسعود، محمد رضوان اور عابد علی کے ناموں پر بھی غور جاری ہے۔
محمد عباس کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت دوسرے ٹیسٹ میں پرفارمنس سے مشروط ہے۔ اگر محمد عباس دوسرے ٹیسٹ میں پرفارمنس دکھانے میں کامیاب رہے تو انھیں ون ڈے ٹیم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچز کی سریز 19 جنوری سے شروع ہو گی جس کے لیے اگلے چند روز میں حتمی ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا۔