Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلتے ہوئے ایشیائی کرکٹ ٹیموں کو ہمیشہ سے مشکلات درپیش رہی ہیں چاہے وہ پاکستانی ٹیم ہو یا سری لنکا یا پھر ورلڈکلاس بیٹسمینوں پر مبنی بھارتی ٹیم۔ کیپ ٹاؤن میں ان تینوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 12 ٹیسٹ میچز کھیلے مگر ایک مرتبہ بھی پاکستان، بھارت اور سری لنکا نے کامیابی حاصل نہیں کی۔
کیپ ٹاؤن میں پاکستان کا تین مرتبہ جنوبی افریقہ کے ساتھ مقابلہ ہوا اور تینوں ٹیسٹ میچوں میں شاہینوں کو شکست ہوئی جبکہ چوتھی شکست کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ سری لنکا کو بھی کیپ ٹاؤن میں چار ٹیسٹ میچوں میں پروٹیاز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور بھارت کو بھی یہاں کوئی کامیابی نہیں ملی مگر بھارتی ٹیم اس میدان پر دو ٹیسٹ میچز ڈرا کرنے میں کامیاب ہوئی۔