Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں چتیشور پجارا نے اپنے کیریئر کی اٹھارہویں اور اس سیریز کی تیسری سنچری اسکور کر کے بھارت کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنا دی۔ آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی جھٹکے کے بعد پجارا نے بھارت کی اننگز کو سنبھالا اور شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے کینگروز کے خلاف اپنی پانچویں سنچری اسکور کر ڈالی۔ اسی سنچری کے ساتھ پجارا نے کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کر لیے۔ وہ بھارت کے لیے نمبر تین پر بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ پانچ سنچریاں بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔
سنیل گواسکر، سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کے بعد وہ تیزترین 18 سنچریاں اسکور کرنے والے چوتھے بھارتی کھلاڑی بن گئے۔ آسٹریلیا میں کھیلتے ہوئے ٹیسٹ سیریز کے دوران تین سنچریاں بنانے والے وہ صرف تیسرے ایشین کھلاڑی بھی بن گئے۔ ان سے پہلے کوہلی اور سنیل گواسکر یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ ان کی اس شاندار بیٹنگ پر وی وی ایکس لکشمن اور کیون پیٹرسن سمیت کئی کھلاڑیوں نے ٹویٹر پر ان کی تعریف کی۔