Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں مارٹن گپٹل کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 45 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ مونٹ منگونی کے بےاوول گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 371 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل نے 2019 کی پہلی سنچری اسکور کی۔
انھوں نے 139 گیندوں پر 138 رنز بنائے جس میں 11 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ انھیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا اور اسی اننگز میں انھوں نے ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار رنز بھی مکمل کیے۔ جواب میں سری لنکن ٹیم 326 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ 2019 کی دوسری سنچری آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ میچ میں بھارت کے چتیشور پجارا نے اسکور کی۔