Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے بھارت کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے لیے تیار کی گئی پچ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ایسی پچ بنانے کی کیا ضرورت تھی جب ہمیں جیت کی ضرورت تھی۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے تیز اور باؤنسی پچ کیوں نہیں تیار کی جس پر بھارتی بیٹسمین بیٹںگ کرنا پسند نہیں کرتے؟ ڈین جونز نے کہا ہے کہ یہ پچ بھارتی ٹیم کے بیٹسمینوں کیلئے سازگار ہے۔
سڈنی میں جاری سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 7 وکٹوں کے نقصان پر 622 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ چتیشور پجارا 193 اور ریشب پانٹ ناقابل شکست 159 رنز بنا کر نمایاں بلےباز رہے۔
چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ اگر آسٹریلوی ٹیم یہ میچ جیتنے میں ناکام رہی تو بھارت، آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ایشین ٹیم بن جائے گی۔