Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم کو شکست سے دوچار ہونا پڑا مگر میچ کے بعد سلو اوور ریٹ کے باعث ٹیم کے کپتان لستھ ملنگا اور کھلاڑیوں پر آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ میچ ریفری کے مطابق سری لنکن ٹیم میچ میں مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے تھی۔
آئی سی سی کے قواعدوضوابط کے مطابق ہر سری لنکن کھلاڑی پر میچ فیس کا دس فیصد جبکہ کپتان لستھ ملنگا پر بیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ لستھ ملنگا کی کپتانی میں سری لنکن ٹیم اگلے 12 ماہ میں ایک مرتبہ پھر سلو اوور ریٹ کا شکار ہوئی تو قوانین کے مطابق کپتان لستھ ملنگا کو ایک میچ کیلئے معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔