Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ کے آل راﺅنڈر جیمز نیشام نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ایک اوور میں پانچ چھکے جڑ دیے۔ جیمی نیشام نے سری لنکن آل راﺅنڈر تھیسارا پریرا کے خلاف اننگز کے 49 ویں اوور کی پہلی چار گیندوں پر لگاتار چھکے لگائے، پانچویں گیند پریرا نے نو بال کی جس کے بعد فری ہٹ پر انھوں نے اوور کا پانچواں چھکا مارا۔ آل راونڈر نے نو بال کی مدد سے اوور میں 34 رنز بٹورے۔
ساتھ ہی انھوں نے جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز کا اوور میں 34 رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ تھیسارا پریرا کا یہ اوور ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیسرا مہنگا ترین اوور ثابت ہوا تھا۔ یاد رہے کہ جمی نیشام نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں محض 13 گیندوں پر چھ چھکوں کی مدد سے 47 رنز سکور کیے تھے۔