Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا اور بھارت کے مابین چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری ٹیسٹ سڈنی میں جاری ہے جہاں کوہلی پہلی اننگز میں کوئی بڑی اننگز تو نہ کھیل سکے مگر انھوں نے اپنی 23 رنز کی انفرادی اننگز سے ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ویرات کوہلی نے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں تیزترین 19 ہزار رنز مکمل کر کے ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، برائن لارا جیسے عظیم کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ویرات کوہلی نے اپنے دس سالہ کیریئر میں اب تک 216 ون ڈے میچز کھیل کر 10,232، 76 ٹیسٹ میچز میں 6,590 اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2,167 رنز بنائے ہیں۔ ویرات کوہلی نے تیزترین 19 ہزار رنز 399 انٹرنیشنل میچز کھیل کر اسکور کیے۔ اس سے قبل یہ عزاز سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 432 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔