Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسیز نے انڈین پریمیر لیگ سے بولرز کو ہونے والے نقصانات پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ فاف ڈوپلیسیرز کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انڈین پریمیر لیگ کے اختتام کے فوراََ بعد ورلڈکپ شروع ہو گا، کھلاڑی آئی پی ایل کھیل کر تھکاوٹ کا شکار ہوں گے جس سے ان کی کارگردگی متاثر ہو گی اور اس کا خمیازہ ٹیم کو بھگتنا پڑے گا۔
فاف ڈو پلیسیز نے مزید کہا کہ کہ اس سال آئی پی ایل کا سیزن کھیلنے سے بیٹسمینوں کی نسبت بولرز کو زیادہ مسائل ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ڈیل اسٹین، رباڈا اور عمران طاہر جیسے بولرز کے بغیر ورلڈکپ کیلئے اہمیت کے حامل ہیں اس لیے مینجمنٹ کو شیڈول بناتے ہوئے خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ انڈین پریمیر لیگ میں جنوبی افریقی کپتان چنائی سپر کنگز کی نمائندگی کرینگے۔