Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کے اوپننگ بیٹسمین انعام الحق نے کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں اچھی کارکردگی دکھا کر ورلڈکپ کے لئے بنگلہ دیش ٹیم میں واپسی کے راستے ہموار کریں گے۔ انعام الحق ورلڈکپ 2015 میں بنگلہ دیش اسکواڈ کا حصہ تھے جہاں انھوں نے تین میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی لیکن وہ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ ورلڈکپ 2015 کے بعد اوپننگ بیٹسمین تین سال تک ٹیم سے باہر رہے تھے۔
تین سالہ کے عرصے کے بعد انعام الحق کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں موقع دیا گیا مگر وہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے۔ انعام الحق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فی الحال میرا مقصد ورلڈکپ میں بنگلہ دیش ٹیم میں اپنی جگہ بنانا ہے جس کے لئے میں ہر ممکن کوشش کررہا ہوں۔
انھوں نے کہا ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں میری محنت مسلسل جاری رہی اور بی پی ایل میرے لئے سب سے بڑا موقع ہے جس کے ذریعے میں اپنا خواب سچ کر سکتا ہوں۔