Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Pakistan Super League 2019

پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کے مالکانہ حقوق جیتنے والے علی خان ترین ٹیم کے پہلا نام تو فائنل کر چکے ہیں لیکن دوسرا نام فائنل کرنے میں انھیں مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ملتان کے ساتھ ایسا نام جوڑا جائے جس سے پورے جنوبی پنجاب کی نمائندگی ہو۔ اس سلسلے میں ٹویٹر پر ووٹنگ بھی کرائی گئی جہاں ملنگز اور بہادرز کے نام پر سخت مقابلہ ہوا۔
اس کے بعد علی خان ترین نے اعلان کیا کہ وہ ان دونوں میں سے ایک نام منتخب کرنے کے لیے جنوبی پنجاب کی گلیوں میں جائیں گے اور جس کو زیادہ ووٹ ملے وہی نام ملتان کے ساتھ جوڑا جائے گا۔ اس سلسلے میں علی خان ترین خود جنوبی پنجاب میں گھوم رہے ہیں اور لوگوں سے ان کی رائے لے رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹیم کا نام ملتان ملنگز فائنل ہوتا ہے یا پھر ملتان بہادرز۔