Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہو گیا ہے مگر پہلے ٹیسٹ کی طرح کیپ ٹاؤن میں بھی قومی ٹیم کی بیٹنگ مایوس کن رہی۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے ایک بار پھر مایوس کن آغاز کیا اور صرف 13 رنز کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین واپس لوٹ گئے۔ امام الحق 8 اور فخر زمان ایک رن ہی بنا سکے۔
جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین فخر زمان دورہ جنوبی افریقہ میں اب تک کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ انھوں نے 3 اننگز میں صرف 25 رنز اسکور کیے جبکہ جنوبی افریقہ الیون کے خلاف بھی وہ قومی ٹیم کے لئے سودمند ثابت نہیں ہوئے تھے۔ اوپننگ بیٹسمین نے پریکٹس میچ کی پہلی اننگز میں 19 جبکہ دوسری اننگز میں 18 رنز اسکور کیے تھے۔
واضح رہے کہ ان فارم بیٹسمین محمد رضوان کو اب تک دونوں ٹیسٹ میچوں میں موقع نہیں دیا گیا اور ٹیم میں اس وقت تین اوپننگ بیٹسمین شامل ہیں۔ اگر فخر زمان کی فارم بحال نہ ہوئی تو مستقبل میں ان کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔