Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بوم بوم آفریدی دنیا میں کہیں بھی چلے جائیں ان کے دیوانے ہر جگہ موجود ہیں اور شاہد آفریدی اپنی مصروفیات کے باوجود اپنے مداحوں کی خواہشات کا احترام بھی کرتے ہیں۔ شاہد آفریدی سے کراچی میں ایک اسپیشل بچے نے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی جس کے بعد شاہد آفریدی خود ان سے ملنے ان کے گھر گئے۔
اب ٹویٹر پر ان کے ایک اور مداح نے اسی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا میں 204 ملک، 809 جزیرے، سات سمندر اور 8 بلین افراد ہیں مگر ان کی خواہش ہے کہ وہ صرف شاہد آفریدی سے ملیں۔ شاہد آفریدی نے اس ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے اپنے مداح سے تفصیلات مانگ لیں اور جلد ہی ان کی خواہش پوری کریں گے۔