Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستانی بیٹسمین دورہ جنوبی افریقہ پر شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور تین اننگز میں اب تک 200 کا ہندسہ بھی عبور نہیں کر سکے۔ پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے ٹیم کا مسئلہ ڈھونڈ لیا اور وہ کوئی کرکٹ مسئلہ نہیں بلکہ ذہنی مضبوطی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں مکی آرتھر نے کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ آئے تھے مگر بیٹسمین یہاں ذہنی طور پر کمزور دکھائی دے رہے ہیں جس کی وجہ سے مشکلات ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کہ جنوبی افریقہ میں کنڈیشنز مشکل ضرور ہیں مگر اتنی نہیں جس طرح ہم آؤٹ ہو رہے ہیں۔ مکی آرتھر نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی اس مشکل دور سے نکل کر اگلی اننگز میں اچھا پرفارم کریں گے اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سیریز کے لیے جو پچز تیار کی گئی ہیں وہ ٹیسٹ کرکٹ کے معیار پر پورا نہیں اترتیں۔