Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں 622 رنز بنوانے والے آسٹریلوی کپتان ٹم پین دوسرے روز کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں آئے تو ان سے سخت سوالات کی امید کی جا رہی تھی مگر پریس کانفرنس شروع ہوتے ہی انوکھا واقعہ ہوا جس نے ٹم پین کو صحافیوں کے مشکل سوالات سے بچا لیا۔ صحافیوں نے ٹم پین کی پریس کانفرنس ریکارڈ کرنے کیلئے موبائل فونز میز پر ان کے پاس رکھے۔
اس دوران ان فونز میں سے ایک فون بجنے لگا اور ٹم پین نے کال موصول کر لی اور باتیں کرنے لگے۔ ٹم پین نے فون کرنے والے کا نام پوچھا اور اس کے بعد سوال کے جواب میں کہا کہ مارٹن یہیں موجود ہیں اور میں انھیں کہہ دوں گا کہ اپنی ای میلز چیک کر لیں۔ ٹم پین کی اس شرارت کے بعد وہاں موجود سارے صحافیوں کے قہقہے لگ گئے۔