Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کیپ ٹاؤن کے میدان پر جاری ہے جہاں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں پاکستان کے 177 رنز کے جواب میں 431 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 254 رنز درکار ہیں۔
کھیل کے دوسرے روز جب ساؤتھ افریقی بیٹسمین آسانی سے رنز بٹور رہے تھے تو کمنٹری باکس میں موجود انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن سرفراز احمد کو مشورے دیتے رہے۔ کیون پیٹرسن نے کہا کہ سرفراز کچھ مخلتف کرنے کی کوشش کرو۔
انھوں نے کہا کہ سرفراز کو فیلڈنگ پوزیشنز میں تبدیلیاں کرنی چاہیئں اور ایکسٹرا کوور میں کھڑے فیلڈر کو دائرے کے لائیں۔ کیون پیٹرسن نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے بعض اوقات سرفراز بطور کپتان کچھ نیا کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔